لاہور(خالدمحمودخالد)11اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر کو قائم ہوئے 77سال پورے ہوگئے۔ اس روز1947میں واہگہ چوکی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔17اگست 1947کو واہگہ کے مقام کو بین الاقوامی بارڈر کا درجہ دے دیا گیا تھا تاہم پاک بھارت سرحد کے وجود کی کوئی حد بندی نہیں تھی۔ اس وقت کسی کو یہ معلوم نہ تھا کہ دونوں ملکوں کو ملانے والی جی ٹی روڈ کا کس مقام پر پاکستان میں اختتام اور بھارت میں آغاز ہوتا ہے۔