• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 675 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید