• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سر پر پانی کی ٹنکی گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئی، ویڈیو وائرل


بھارت میں سر پر پانی کی ٹنکی گرنے کے باوجود بھی ایک خاتون خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

یہ وائرل ویڈیو بھارت کے کسی شہر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی سے گزرتے ہوئے خاتون کے سر پر ایک گھر کی چھت سے پانی کی ٹنکی آ گرتی ہے۔

جیسے ہی پانی کی ٹنکی خاتون کے سر پر گرتی ہے تو پہلے تو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاتون اس ٹنکی کے نیچے دب گئی ہے اور پاس موجود دو آدمی فوراً بھاگ کر خاتون کے پاس پہنچتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے اس ٹنکی میں ایک بڑا سوراخ ہوتا جس میں سے خاتوں باہر نکل آتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔