بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر اپنی اہلیہ کیرون کھیر سے اولاد نہ ہونے کا دکھ محسوس کرتے ہیں، انکے مطابق انھیں 50 برس کی عمر کو پہنچنے پر یہ خلا محسوس ہونا شروع ہوا۔
واضح رہے کہ 69 سالہ انوپم کھیر نے کیرون کھیر سے 1985 میں شادی کی۔ انکا کہنا ہے کہ انکی اپنے سوتیلے بیٹے سکندر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
یاد رہے کہ سکندر، انوپم کھیر کی اہلیہ کیرون کھیر کے پہلے شوہر سے پیدا ہونے والے بیٹے ہیں۔
چالیس برس قبل فلمی کیریئر شروع کرنے اور 500 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ سوتیلے بیٹے سے اچھے تعلقات کے باوجود وہ اپنی حیاتیاتی اولاد کے نہ ہونے کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
شوبھانکر مشرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے اولاد کے تولد ہونے اور اسے پالنے پوسنے کے تجربے سے محروم ہونے کا بھی تذکرہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ کافی پہلے یہ سب کچھ اتنا محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن اب کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں خاص کر پچھلے سات آٹھ برسوں میں کہ میری بھی اولاد ہوتی۔
ایسا نہیں ہے کہ سکندر سے میں خوش نہیں، لیکن سوچتا ہوں کہ یہ کتنا خوش کن ہوتا ہے کہ ایک آپکے سامنے بچہ پیدا ہوکر بڑا ہو، یہ ایک ایماندارانہ جواب ہے۔