• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں، بیٹریوں کے بڑے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لودھراں میں بیٹریوں کے بڑے گودام میں آگ لگ گئی، کروڑوں روپے کی بیٹریاں ٹائر اور موبل آئل جل کر راکھ ہوگئے، ریسکیو نے 6 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں میلسی چوک کے قریب گزشتہ شام سات بجے کے قریب بیٹریوں کے بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گودام میں پڑے موبل آئل اور ٹائروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

اطلاع ملتے ہی چار فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئیں، لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہاولپور اور وہاڑی سے بھی ایک ایک فائر ٹینڈر کو بلوالیا گیا۔

چھ فائر ٹینڈر نے چار گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ڈاکٹر سید ماجد احمد کے مطابق مالکان نے بتایا ہے کہ انہوں نے دوپہر میں گودام میں ویلڈنگ کا کام کیا تھا اور شام پانچ بجے انہوں نے گودام کو بند کردیا تھا شک ہے کہ ویلڈنگ کے بعد کوئی چنگاری گودام میں رہ گئی اور آہستہ آہستہ اس نے آگ پکڑلی۔ 

گودام مالکان کے مطابق ان کے گودام میں کروڑوں روپے کی بیٹریاں، ٹائر اور موبل آئل موجود تھا جو کہ جل کر راکھ ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید