• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کوششوں کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) حکومتی کوششوںکے باوجودچینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے-ملک میں چینی کی اوسط قیمت تین روپے ستتر پیسےفی کلومزیدبڑھ گئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سو اسی روپےتریانوےپیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو پچانوے روپے فی کلو تک ہوگئی ۔وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے-ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3روپے77پیسےفی کلوکااضافہ ہوا،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180روپے93پیسےفی کلو ہے اورگذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 177روپے16پیسےفی کلو تھی،ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143روپے 38پیسےفی کلوتھی-

اہم خبریں سے مزید