• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ملیر کے قریب ایک اور زلزلے کا جھٹکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، کورنگی کے بعد ملیر کے قریب بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملیر کے قریب ایک اور زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا،  جس کی شدت 2.6 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے شام 7بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، زلزلہ کا مرکز ملیر کے مغرب میں 3 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک زلزلے کے 49 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔

اس سے قبل شام 5 بج کر 28 منٹ پر کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 2.8 اور گہرائی 4 کلو میٹر تھی۔

قومی خبریں سے مزید