سندھ ہائی کورٹ نے کرمنل ریکارڈ آفس (سی آر او) سے ملزم کے طور پر نام نہ ہٹائے جانے کے معاملے میں کیس کا فیصلہ سنادیا۔
کراچی میں عدالت عالیہ سندھ میں سی آر او سے ملزم کے طور پر نام نہ ہٹائے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت عالیہ سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کو حکم دیا کہ ملزم بری ہوچکا ہے، اس کا نام سی آر او سے ہٹایا جائے۔
عدالت نے آئی جی سندھ پولیس کو 2 ہفتوں میں سی آر او کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔
اس موقع پر عدالت عالیہ نے سی آر او نظام کو معیاری بنانے کےلیے آئی جی سندھ کو کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا۔
عدالت میں اپنے حکم میں کہا کہ تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارشات پر 3 ماہ میں سی آر او نظام استوار کی جائے۔