لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی 5 سال نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5 سال کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی۔
دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
بعد ازاں عدالتِ عالیہ نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کیے تھے۔