• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی اور الیکشن لڑنے کی اجازت کی درخواستیں، 12 جنوری کو سماعت ہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سال نااہلی اور الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 12 جنوری کو سماعت کریگا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں، جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔

اہم خبریں سے مزید