• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی ڈی کابریسٹ کینسر آگاہی سیشن

لاہور(خصوصی رپورٹر) اپنی خواتین ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے ایک خصوصی بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پنک ٹوبر کے موقع پر منعقد کیے گئے اس پروگرام کا مقصد بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، علامات کی پہچان اور حفاظتی صحت کے اقدامات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا تھا۔ سیشن کے دوران، خواتین شرکاء کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات کی پہچان اور اس سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے مؤثر طرز زندگی کے طریقے سکھائے گئے۔
لاہور سے مزید