• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں منشیات اور شراب نوشی سے ہونے والی اموات یورپ میں سب سے زیادہ ہیں، رپورٹ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں منشیات اور شراب نوشی سے ہونے والی اموات کو روکنے کےلئے ایک بڑی رقم خرچ کرنے کے باوجود مرنے والوں کی تعداد بدستور یورپ میں بدترین ہے۔ آڈٹ اسکاٹ لینڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروسز کو بہتر بنانے کےلئے نتائج ملے جلے رہے ہیں اور افرادی قوت بہت زیادہ دباؤ میں رہی۔ اس سلسلہ میں ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 2021میں منشیات سے ہونے والی اموات کو روکنے کے لئے ایک قومی مشن قائم کیا گیا تھا۔ جس کے اخراجات گزشتہ سال161ملین پونڈ تک چلے گئے تھے جو کہ 2014کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ 2023میں اسکاٹ لینڈ میں شراب نوشی سے 1277اموات ہوئیں جب کہ منشیات سے 1172 افراد ہلاک ہوئے، منشیات کے استعمال کی عادات اور طریقوں میں تبدیلی اور مصنوعی اوپسیڈز کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے بھی مزید چیلنجز کاسامنا ہے۔ سماجی ماہرین نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ شراب نوشی اور منشیات کی اموات کو روکنے کیلئے ایک باقاعدہ پلاننگ کے تحت مزیداقدامات کرے۔

یورپ سے سے مزید