• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ سے 6 بلز 16 منٹ میں منظور، اپوزیشن کا احتجاج

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6 بلز 16 منٹ میں منظور کر لیے، بلز منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

سینیٹ نے آرمی، نیوی اور ایئر چیف کی مدت ملازمت بڑھا کر 5 سال کرنے کے آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کے بلز منظور کئے۔

سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 12 کرنے کے بلز بھی منظور کرلیے جبکہ ایوان بالا نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجز بل بھی منظور کر لیا۔

بلز کی منظوری کے دوران پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور جمیعت علماء اسلام نے شدید احتجاج کیا۔ 

اپوزیشن ارکان نے چئیرمین ڈائس کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اور بلز کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں، اس کے ساتھ نعرے بازی بھی کی۔

دو حکومتی سینیٹرز بھی اپویشن کے سامنے چئیرمین ڈائس کے سامنے آ گئے اور بلزکے حق میں نعرے بازی کی، سینیٹ سیکورٹی نے اپوزیشن سینیٹر اور حکومتی ارکان کے درمیان حصار بنا لیا۔

بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید