• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھیکاپن ……

کیا امریکا میں برادری کو ووٹ پڑتے ہیں؟ ڈوڈو نے پوچھا۔

نہیں۔ امریکا میں برادری ازم نہیں ہے، میں نے بتایا۔

کیا مذہبی جماعتیں الیکشن لڑتی ہیں؟

نہیں، مذہبی جماعتیں الیکشن نہیں لڑتیں۔

کیا وڈیروں کو ووٹ پڑتے ہیں؟

نہیں، وڈیرہ شاہی نظام نہیں ہے۔

کیا پارٹیاں ٹوٹ کر دھڑے بنتے ہیں؟

نہیں، پارٹیاں ٹوٹ کر دھڑے نہیں بنتے۔

کیا امیدوار راتوں رات وفاداریاں بدلتے ہیں۔

نہیں، امیدوار وفاداریاں نہیں بدلتے۔

پھر میں نے ڈوڈو کو سمجھایا،

امریکا میں عوامی مسائل پر الیکشن لڑے جاتے ہیں۔

ڈوڈو نے مایوسی سے کہا،

ایسے پھیکے الیکشن میں کون ووٹ ڈالنے جاتا ہوگا۔

تازہ ترین