• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل لاء کا نفاذ: بائیڈن انتظامیہ جنوبی کوریا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، وائٹ ہاؤس

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جنوبی کوریا میں مارشل لا کے ہنگامی نفاذ پر امریکا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ میں امریکی ایوان صدارت وائٹ ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ جنوبی کوریا کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید