ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان امیتابھ بچن نے حالیہ دنوں میں کچھ ’غصے بھرے‘ ٹوئٹس کیے جنہوں نے ان کے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ’چپ‘، اور اسکے ساتھ غصے والے ایموجی بھی شیئر کی۔
اس ٹوئٹ کے بعد منگل کو انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کردیا، اس میں انہوں نے تحریر کردیا، ’چپ چاپ، چڑی کا باپ‘، اسکے ساتھ زپ والے ایموجیز شیئر کردیے۔ اس کا مطلب کچھ یوں ہے کہ ’تم اتنے معمولی ہو کہ بولنے کی ضرورت نہیں۔‘
امیتابھ کے یہ مبہم ٹوئٹس مداحوں کےلیے معمہ بن گئے۔ ایک مداح نے لکھا، ’آپ کی ٹوئٹ مایوسی یا ناراضی کا احساس دلاتی ہے۔ امید ہے کہ سب ٹھیک ہو۔‘
ایک اور نے سوال کیا، ’سر جی کیا ہوگیا ہے آپ کو؟ سب ٹھیک ہے؟’۔ ایک صارف نے تجویز دی، ’سر کہہ رہے ہیں کہ سکون میں خوشی ہے، سب سکون میں رہیں۔‘