بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی مارکیٹنگ سے متعلق گفتگو نے میرا ذہن ہی بدل دیا۔
حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی میں کام کے دوران مجھے مارکیٹنگ سے متعلق ایک سبق دیا، اُن کے نقطہ نظر نے مجھے دوبارہ سوچنے پر مجبور کردیا۔
تاپسی پنوں اور شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی میں ایک ساتھ کام کیا، جو گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی، جیسے فلم بینوں اور ناقدین کی طرف سے سراہا گیا۔
37 سالہ اداکارہ اس سے قبل بھی کئی ہٹ فلموں میں پرفارم کرچکی ہیں، اُنہوں نے فلمی کیرئیر کے دوران کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دہائیوں پہلے فلم کی تشہیر کےلیے ہورڈنگز اور بینرز استعمال کیے جاتے تھے، پھر بل بورڈز کا دورہ آیا اب نئے مارکیٹنگ ٹولز آگئے ہیں۔
تاپسی پنوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اشتہارات میں اثر انداز ہونے والوں کو پسند کرتے ہیں، انفلوئنسرز بھی تشہیر کےلیے دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز سے متعلق یہ سب نقطہ نظر کا فرق ہے، ہر کوئی اسے اپنے انداز سے دیکھتا ہے، بس آپ نے دیکھنا ہے کہ آپ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔
دوران گفتگو بالی ووڈ اداکارہ نے سپر اسٹار کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کیا اور شاہ رخ کے وسیع علم، دانش مندی اور دیگر خوبیوں کی تعریف کی، جو انہیں اپنے ہم عصر اداکاروں میں نمایاں کرتی ہیں۔