پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم بعد میں منفی ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی سے 92 ہزار 21 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 966 پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 89 پیسے پربند ہوا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے کا تھا۔