جیکب آباد میں اسکول میں ہراسگی کے معاملے پر متاثرہ طالبہ کے ورثاء نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا ہے۔
احتجاج کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم کا خاندان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
یاد رہے کہ 28 ستمبر کو لاشاری محلے میں میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔