لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگا دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک چلان کی وجہ سے خود کو آگ لگائی ہے۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جھلس کر دونوں افراد زخمی ہو گئے۔
دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔