• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ ساتوں سوئنگ اسٹیٹس میں کامیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت ریپبلکن پارٹی کی شاندار کامیابی، ساتوں سوئنگ اسٹیٹس میں ڈیموکریٹس پر برتری حاصل کرلی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ہفتے کے روز ایریزونا میں بھی کامیابی حاصل کرلی تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات کے ابھی تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 312 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ 2016ء کے انتخابات میں اُنہوں نے 304 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 50 میں سے نصف سے زیادہ ریاستوں میں فاتح قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رشوت دینے کے الزام میں فرد جرم عائد ہونے کے باوجود بھی پہلے سے زیادہ مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔

20 جنوری کو اپنے دورِ اقتدار کے آغاز سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اور اپنی انتخابی مہم چلانے والی مینجر سوسی وائلز کو بطور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف نامزد کر دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون کو ایسے اعلیٰ عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید