• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی خلاف ورزی پر سپلا کے درجنوں اراکین کی رکنیت معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا ) کی صوبائی انتظامی کونسل کا ہنگامی اجلاس سینئر نائب صدر پروفیسر سید عامر علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں سپلا حیدرآباد ریجن، کراچی ریجن، سکھر ریجن کی سفارش پر دو سال سے سالانہ ممبر شپ کی عدم ادائیگی، غیر قانونی الیکشن کے انعقاد، تنظیمی ڈسپلن کی سنگین بے ضابطگی، سپلا آئین کی کھلی خلاف ورزی، تنظیم کے اغراض و مقاصد سے روگردانی اور انحرافی پر ملوث درجنوں اراکین کی تنظیم سے بنیادی رکنیت صوبائی انتظامی کونسل نے معطل کردی۔