• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے رہنماؤں کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت کیلئے ملاقاتیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ پر6 نئے کینال بنانے کے منصوبے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف 21نومبر جمعرات کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں دوسرے روز بھی جے یو آئی کےصوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، صوبائی قائم مقام سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح اندھڑ، مولانا محمد غیاث، حاجی عبدالملک ٹالپر ، مولانا سمیع الحق سواتی اور دیگر نے مسلم ن سندھ کے صدر بشیر میمن ، جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے انہیں جےیوآئی کے زیرِ اہتمام اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید