• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن، اورنگی ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ سیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں پانی چوری کے لیے بنائے گئے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو سیل کرکے بھاری مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا،واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی 48 انچ ڈایا لائن میں سرنگ کے ذریعے 4 انچ کا غیر قانونی کنکشن منسلک کیا گیا تھا جسے منقطع کردیا گیا ہے۔