• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ سرما کا بجلی پیکیج خوش آئند ہے: قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسمِ سرما کا بجلی کا پیکیج خوش آئند ہے۔

قائم مقام صدر قرۃ العین نے ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت کو نشاندہی کروں گی کہ سہولت پیکیج نہیں بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ 5 آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ کرنے سے 70 ارب روپےکی بچت ہوئی، 8 آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی سے مزید 100 ارب تک بچت ہو گی۔

قرۃ العین نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی سے بجلی کی قیمت کم ہو گی، شرحِ سود اور بجلی کی قیمت پیداواری لاگت بڑھاتی ہے۔

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ صنعتیں قبرستان بنتی جا رہی ہیں، اس پر حکومت جلد فیصلہ کرے، شرحٍ سود 10 فیصد پر لائے۔

تجارتی خبریں سے مزید