• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 شوگر ملز کو نوٹس جاری، 2 ملز پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ، مسابقتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ

مسابقتی کمیشن نے سال 2025ء میں کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔

مسابقتی کمیشن نے سال 2025ء کے دوران مناپلی کے تحت قیمتیں بڑھانے پر چینی، اسٹیل، پولٹری، کھاد، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں کاروائیاں کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان شعبوں میں مختلف ملوں پر جرمانے عائد کرکے پہلے سے عائد جرمانے وصول بھی کئے۔

10 شوگر ملز کو گٹھ جوڑ اور گنےکی قیمت فکس کرنے پر شوکاز جاری کیے گئے، اسٹیل کارٹل بنانے پر 2 ملوں پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ ہوا۔

اسکول سسٹمز کو مہنگی کاپیوں اور یونیفارمز کی مشروط فروخت پر نوٹس جاری کیے گئے۔

پولٹری سیکٹر میں 8 ہیچریز پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، کھاد ساز کمپنیوں پر کارٹلائزیشن پر 37 کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر آٹا مہنگا کرنے پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کا فیصلہ برقرار رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید