کراچی(عبدالماجد بھٹی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک مرتبہ پھر بھارتی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے دورے کا شیڈول تبدیل کردیا، آئی سی سی کے دوسرے سب سے بڑے ایونٹ کی ٹرافی اب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نہیں جائیگی۔پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول میں چیمپئنز ٹرافی 2025کی ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد لے جایا جاناتھا، مگر آئی سی سی کے نئے شیڈول کے مطابق ان علاقوں کو شیڈول سے نکال دیا گیا۔ آئی سی سی ٹرافی ٹور پلان میں لاہور شامل نہیں، 26نومبر کو ٹرافی افغانستان کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سے بنگلہ دیش، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت سے ہوتی ہوئی 27جنوری 2025کو واپس پاکستان پہنچے گی ۔پی سی بی ذرائع نے یہ دعویٰ مسترد کردیا اور کہا ٹرافی ٹور پر بھارت کا اعتراض جائز نہیں ہے، ٹور کا شیڈول اور روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرکے کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباؤ پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نےچیمپنز ٹرافی ،ٹور سے پاکستان کے تین شہروں مظفر آباد،ہنزہ اور اسکردو کے نام نکال دیئے ہیں۔جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن شہروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا ہفتے کو آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے اپنے منظور شدہ ٹرافی ٹور میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا علان کر دیا جس کے مطابق ٹور ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہوگیاہے۔بھارت کے دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور کے تین شہر اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد کے نام پرانی فہرست سے نکال دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔ پی سی بی ذرائع نے یہ دعویٰ مسترد کردیا اور کہا ٹرافی ٹور پر بھارت کا اعتراض جائز نہیں ہے، ٹور کا شیڈول اور روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرکے کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟ ماضی میں شیڈول اور روٹ فائنل ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا نظر ثانی شدہ شیڈول آئی سی سی اور پی سی بی نے متفقہ طور پر ترتیب دیا ہے، ٹرافی ٹور کے پہلے شیڈول کی بھی آئی سی سی نے منظوری دی تھی۔نئے شیڈول کے مطابق ٹور اسلام آباد میں شروع ہو گیاہے، ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جہاں اُسے ٹیکسلا، خان پور، ایبٹ آباد، مری اور نتھیا گلی لے جایا جائے گا، 22 سے 25 نومبر تک ٹرافی کی نمائش کراچی میں ہوگی۔واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا تھا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع نے کہا تھاکہ ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر بھارتی اعتراض ناجائز ہے، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے میں کیوں لے کر گیا تھا۔