• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی طاقتور ہندو خاتون، تُلسی گبارڈ، امریکا کی نئی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس

کراچی (رفیق مانگٹ)دنیا کی طاقتور ہندو خاتون،تُلسی گبارڈ، امریکا کی نئی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ،گبارڈ امریکہ کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کریں گی ،’کرما یوگی‘ کہلانے والی 43 سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو رکن تھیوالدین امریکی، بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں، والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیا،پہلی شادی 2006میں طلاق پر ختم ہوئی،دوسری شادی 2015میں ہوئی، کوئی اولاد نہیں ، تلسی نے امریکی پارلیمنٹ میں بھگوت گیتا پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا، مودی کے ساتھ قریبی تعلقات ،انہوں نےگجرات فسادات میں مودی پر امریکی ویزا پابندی کو بڑی غلطی قرار دیا،2014میں مودی کی دعوت پر ہندوستان کا 15روزہ دورہ کیا، 2019میں ہندوستانی حکومت کے ایونٹ کی مہمان خصوصی بنی، تلسی کی مہم کو ہندو اکثریتی تحریک سے وابستہ 100سے زیادہ افراد سے چندہ ملا تھا جس کا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ایک حصہ ، تلسی بیس سال فوج کا حصہ رہی، عراق و کویت اور افریقہ میں بھی تعینات رہی،2024میں ریپبلکن پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے اکتوبر 2022میں ڈیموکریٹک پارٹی کو چھوڑ دیا تھا،بائیڈن انتظامیہ نے خفیہ دہشت گردی کی واچ لسٹ میں ڈال دیا، 2021 میں، تلسی نے بنگلہ دیش میں ہندو اقلیت کے تحفظ کے لیے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کی،پاکستان پر اُسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام بھی عائد کیا، حافظ سعید کی رہائی پر تنقید کی، نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے سابق ڈیموکریٹک رُکن کانگریس تِلسی گبارڈ کو نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر نامزد کیا ہے ۔نئے عہدے پر گبارڈ امریکہ کی 18انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کریں گی۔ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس قومی سلامتی کے امور پر صدر، قومی سلامتی کونسل اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کونسل کے مشیر کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ پوزیشن 11ستمبر2001کو امریکہ پر حملوں کے بعد بنائی گئی تھی۔اپنے آپ کو ’کرما یوگی‘ کہلانے والی 43سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو ہونے کے ساتھ امریکن ساموا سے تعلق رکھنے والی پہلی رکن ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق امریکا سے ہے۔1981 میں پیدا ہونے والی تلسی2013سے2021تک ہوائی پارلیمنٹ کی رکن رہی ۔ ان کی پرورش ہوائی میں ہوئی اور اس نے اپنے بچپن کا ایک سال فلپائن میں گزارا۔ چار بار رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں اور 2020 میں صدارتی انتخابات کے لئے امیدوار بھی تھیں ، تاہم انہیں خاطر خواہ حمایت نہ مل سکی اور انہوں نے اپنی امیدواری واپس لے لی۔ 2024میں ریپبلکن پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے اکتوبر 2022 میں ڈیموکریٹک پارٹی کو چھوڑ دیا تھا۔ تلسی نے بیس سال یو ایس آرمی نیشنل گارڈ میں خدمات انجام دیں ۔

اہم خبریں سے مزید