• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ختم ہونے کی وجہ شوہر کا یہ کہنا تھا میرے جیسی بدصورت عورت کبھی نہیں دیکھی، بھارتی اداکارہ اپارا مہتا

اپارا مہتا اور شوہر اداکار درشن جاڑی والا(تصویر سوشل میڈیا)
 اپارا مہتا اور شوہر اداکار درشن جاڑی والا(تصویر سوشل میڈیا)

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ اپارا مہتا نے اپنی شادی ختم ہونے کے بارے میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک بار شوہر نے انھیں کہا تم وہ سب سے بدصورت عورت ہو جسے میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔ یہ وہ الفاظ تھے جس نے ان کی شادی ختم کر دی۔

مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں اپنے کردار کے حوالے سے مشہور اپارا مہتا نے حال ہی میں اپنے علیحدہ رہنے والے شوہر اداکار درشن جاڑی والا کے ساتھ اپنے تعلقات پر ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اور درشن جاڑی والا گزشتہ بیس برس سے زائد عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔

اپارا نے بتایا کہ وہ ایک شو کے سلسلے میں امریکہ میں تھیں جہاں سے انھوں شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کو فون کیا۔ جس پر درشن نے کہا کہ انہیں ایک اہم بات کرنی ہے۔ 

اپارا کے مطابق وہ رات تین بجے بھارت واپس پہنچیں اور صبح تقریباً پانچ بجے گھر آئیں، جہاں درشن نے ان سے کہا کہ وہ اب اس رشتے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اپارا مہتا کے مطابق درشن نے ان سے کہا کہ میرا تم سے محبت کا احساس ختم ہو چکا ہے، اب میں تمہیں پسند نہیں کرتا اور تم وہ سب سے بدصورت عورت ہو جسے میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔

اپارا مہتا نے کہا صبح 7 بجے انکی شوٹنگ تھی تو میں سیٹ پر پہنچ گئی۔ سفر کے باعث راستے بھر اونگھتی رہی۔ دوپہر کو جب مجھے دوبارہ ہوش آیا تو میں نے سوچا، درشن نے کیا کہا تھا؟ غالباً وہ سنجیدہ نہیں تھے۔

 اسکے بعد درشن گھر چھوڑ کر چلے گئے، وہ جا چکے ہیں۔ مگر اس گھر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔ وہ جب چاہیں واپس آ سکتے ہیں، لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شاید وہ کبھی نہ آئیں۔ میں پورے یقین سے کہتی ہوں کہ انہیں میرے جیسا اور مجھے ان جیسا کوئی نہیں ملے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید