• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی، کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تھی۔ کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ کی حدود سے باہر ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، گاڑی میں موجود خودکش حملہ آور ہلاک کر دیا گیا، چیک پوسٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے باقی تین خارجیوں کا تعاقب کیا، تینوں قریبی عمارت میں چھپ گئے تھے، آپریشن کے دوران باقی خارجیوں کو انتہائی مہارت سے ہلاک کر دیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید