• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جنگ اور جنگ بندی کے دوران 18 ارب ڈالر سے زائد کا تیل فروخت کیا، وزیر تیل

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کے دوران 11 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ جنگ بندی کے عرصے میں 6 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فروخت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے بعد خطرات میں کمی آنے سے ایران کی تیل برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملک تقریباً 10 کروڑ بیرل ذخیرہ شدہ خام تیل اور گیس کے ذخائر کا ایک حصہ فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔

محسن پاک نژاد کے مطابق حالیہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی حکومت کے سالانہ بجٹ میں تیل سے متوقع آمدنی کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ رہی، جس سے ملکی خزانے کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید