• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجازت ملنے کے بعد یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی اجازت کے بعد یوکرین نے روس پر حملے میں امریکی میزائلوں کا استعمال شروع کر دیا۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے آج صبح روس کے علاقے بریانسک میں امریکی میزائلوں سے حملہ کیا۔

یوکرین نے فوجی تنصیب پر 6 بیلسٹک میزائل داغے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بریانسک پر حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے۔

روسی فضائی دفاعی نظام سے 5 میزائل مار گرائے گئے، چھٹے میزائل کو نقصان پہنچا جس کا ملبہ فوجی تنصیب کے احاطے میں گرنے سے آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔ میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز یوکرین کو روس پر حملوں کےلیے امریکی لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت دی۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں سے روس پر حملہ پورے نیٹو اتحاد کی طرف سے حملہ تصور ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید