• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی سینیٹ نے شاہ چارلس کیخلاف خاتون سینیٹر کے اقدام کو ناپسندیدہ قرار دیدیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

آسٹریلوی سینیٹ نے برطانوی بادشاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام لگانے والی خاتون سینیٹر کے اقدام کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینیٹر لیڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد 12 کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ 

لیڈیا تھورپ نے بادشاہ چارلس کے خطاب کے دوران آسٹریلیا کی نوآبادیات پر احتجاج کرتے ہوئے برطانوی بادشاہ پر قدیم مقامی لوگوں کی نسل کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید