• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے فوجی اثاثے استعمال کریں گے، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کردیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید