• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بھی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا ہمیں کام سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف

ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، جنرل عاصم منیر - فوٹو: فائل
ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، جنرل عاصم منیر - فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید