مانسہرہ میں حوالات میں ٹک ٹاک بنانے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ لساں نواب کی حوالات میں ٹک ٹاک بنانے والے 2 ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو شوکاز بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ 3 کانسٹیبلز معطل کر دیے گئے ہیں۔