جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے دو بڑے اسٹارز نین تارا اور دھنوش جن کے درمیان نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری (دستاویزی فلم) بعنوان: نین تارا: بیونڈ دی فیریٹیل، کے معاملے پر قانونی جنگ جاری ہے، دونوں نے فلم پروڈیوسر آکاش بھاسکرن کی شادی میں ایک دوسرے کو نظرانداز کردیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دھنوش اور نین تارا ایک دوسرے کو نظرانداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو تامل فلم ایدلی کادائی( یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی) کے پروڈوسر آکاش بھاسکرن کی شادی کی تقریب میں شریک ہیں۔
دھنوش کے سیکیورٹی والوں نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اگلی نشستوں پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں اور انکے درمیان فاصلہ بھی کم ہے لیکن پھر بھی دونوں ایکدوسرے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔