لاہور(خبرنگار) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے مارچ 2025 سے شروع ہونیوالے نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کے شیڈول میں 6 دسمبر تک توسیع کی منظوری دیدی ۔ امیدوار اب سنگل فیس کے ساتھ 27 نومبر کی بجائے 6 دسمبر تک داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔