اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسپیشل جج سنٹرل اسلام آبادشاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی،روبکار میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی اگر کسی اورمقدمہ میں مطلوب یا گرفتار نہیں تو رہا کر دیا جائے۔
جمعہ کو پی ٹی آئی کے وکلاء مچلکے داخل کرانےعدالت پہنچے تو جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے بھی موضع نون کے ہی تھےکیا کھیوٹ الگ ہے یا نہیں
وکیل طارق نون نے بتایاکہ جی کھیوٹ الگ ہیں اور بائیو میٹرک کے بعد فرد جاری ہوتا ہے اسکی مالیت بھی زیادہ ہے بارہ لاکھ روپے ہے ،جج نے کہا یہ تو سات مرلہ کا فرد ہے وکیل نے کہا جی فی مرلہ ایک لاکھ 65 ہزار روپے کا ہے۔