کراچی (جمشید بخاری) پاکستان کی سیاسی تحریک میں خواتین کی جانب سے چلائی جانے والی تحریکیں کامیابی سے ہمکنا ہوتی رہی ہیں ملک کی سیاست میں سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جب بھی برا قت پڑا یا وہ پابند سلاسل ہوئی تو انکی بیویاں میدان عمل میں آئی عوامی نیشنل پارٹی کے قائد ولی خان جب جیل میں تھے تو ان کی رہائی کی تحریک ان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان نے چلائی، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوجب پابند سلاسل تھے تو محترمہ نصرت بھٹونے پی پی پی کی باگ ڈور سنبھالی اور تحریک چلائی بعد ازاں بے نظیر بھٹو نے تحریک کی قیادت کی ، نواز شریف کے دور اسیری میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے انکی رہائی کے لیے بھر پور جدوجہد کی، سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل میں جانے کے بعد مختلف شخصیات تحریک چلانے کی کوشش کرتے رہی تاہم اب ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میدان عمل میں آئی ہیں سابقہ رہنماؤں کو کسی نہ کسی صورت میں ریلیف ملا اب دیکھنا یہ ہے کہ بشریٰ بی بی کس حد تک اپنے مقصد میں کامیاب ہوتی ہیں۔