• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد بھی ہم پر اور مقدمات بھی ہم پر کیے گئے: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ تشدد بھی ہم پر ہوں اور مقدمات بھی ہم پر ہوں۔

مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر براہِ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کے بانئ پی ٹی آئی کے فیصلے پر فخر ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کھانے کی فراہمی، ورکرز کے میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کے لیے علی امین مسلسل کام کرتے رہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت عوام بھی دھرنے میں ہوں، دھرنا بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر دیا گیا اور ان ہی کی کال پر واپس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پُرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی، جب ہمارے لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ جبر کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید