• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پولیس نے رواں سال قتل و اقدام قتل واقعات کا ڈیٹا جاری کردیا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کا پولیس ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ اب تک 574 مرد، خواتین اور بچے قتل ہوئے، جن میں 415 مرد، 49 خواتین جبکہ 11 بچے شامل ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق اقدام قتل کے 804 واقعات کی رپورٹس بھی مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ خواتین کے قتل کے واقعات میں 33 فیصد کمی جبکہ اقدام قتل واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ 

دستاویز کے مطابق مردوں کے قتل واقعات میں 4 فیصد کمی اور اقدام قتل کے واقعات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ 

گزشتہ سال 618 افراد قتل جبکہ اقدام قتل کے 773 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) قاسم علی خان نے بتایا کہ جائیداد و زمینی تنازعات کے باعث قتل و اقدام قتل کے بیشتر واقعات رونما ہوئے۔ 

انھوں نے اپیل کی کہ قتل و اقدام قتل کے واقعات میں کمی کیلئے عوام تعاون کریں۔

قومی خبریں سے مزید