• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہو گئی تو یہ ان کی بھول ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی، وزیرِ اعلیٰ  کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کے لیے کی مگر خوفزدہ خود ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

قومی خبریں سے مزید