• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ میں نے کہیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام اداروں کو مل بیٹھنے اور باہمی اتفاق سے سیاسی تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر بات کی ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی اور جمہوری عمل کی بحالی چاہتے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرویو کو توڑ مروڑ کو قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید