وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چلنے لگے تو اندرونی سازش کردی جاتی ہے۔
نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے اور لانگ مارچ ملکی معیشت کےلیے زہر ہیں، جب ملک چلنے لگتا ہے حکومت کو گرادیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر چلنے لگے تو اندرونی سازش کردی جاتی ہے، ملک میں اصلاحات اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نگراں حکومت اور موجودہ 7 ماہ میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آئندہ 5 سال میں ملک میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک لاکھ سے زیادہ رہتا ہے۔