وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوگئیں۔
اسلام آباد سے ترجمان کے مطابق سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کل تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق قسطوں میں اخراجات وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ حج پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ، مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسر شپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔