• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارت حج کا عمرہ زائرین کو انتباہ

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت نامعلوم افراد سے رابطہ نہ کریں بلکہ لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں، وزارت نے کرنسی تبدیل کرانے کے حوالے سے عمرہ زائرین کو خصوصی طورپر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید