• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست پر اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید، شیریں مزاری اور عمر تنویر کی بریت کی درخواست خارج ہو چکی ہے، عمر ایوب کی بریت کی درخواست کو بھی خارج کیا جائے۔

پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمر ایوب عمر تنویر بٹ، واثق قیوم اور صداقت عباسی اقبالی بیان میں نامزد ہیں، جب تک یہ شہادت کورٹ میں پیش نہیں کی جاتی عدالت بریت کا  فیصلہ نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے کہا ہے کہ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان کو بری کر دیا ہے، اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید