جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانئ پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔
دورانِ سماعت وکیل بابر اعوان نے عمر ایوب کو بری کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
علی امین گنڈاپور، شیریں مزاری، شبلی فراز، عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔