آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے۔
ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق سیف پاور کمپنی کے بورڈ نے پاور پرچیز ایگریمنٹ معاہدے میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔
بورڈ نے ٹیرف تبدیل کر کے ٹاسک فورس کے تجویز کردہ ٹیرف پر نظرِ ثانی کی ہے، سیف پاور کمپنی ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے‘ ٹیرف معاہدے پر عمل کی پابند ہو گی۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اعلامیے کے ذریعے مطلع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک مزید معاہدے سامنے آنے کا امکان ہے۔